بیجنگ،3مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین میں مقامی طور پر تیار کردہ پہلا مسافر بردار طیارہ اپنی اولین پرواز کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کی سرکاری جہاز ساز کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا کے تیار کردہ C919 کو جمعہ پانچ مئی پہلی تجرباتی پرواز کی اجازت مل سکتی ہے۔ یہ جہاز 168 مسافروں کو لے جا سکتاہے جبکہ یہ بغیر رْکے 5,555 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتا ہے۔ چین میں فضائی سفر کے رحجان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس جہاز کی تیاری کو ان بڑھتی ضروریات کو پوری کرنے کا ایک ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ چین نے ایک ہفتہ قبل ہی ملکی طور پر تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز کو پانی میں اتارا ہے۔